Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: ڈاکٹرز پھر سڑکوں پر

اپ ڈیٹ 20 جون 2020 01:34pm

اسلام آباد میں پولی کلینک کے ڈاکٹرز اورعملے نےاحتجاج کیا اور کہا ہیلتھ کئیرالاؤنس میں میرٹ کی خلاف ورزیاں کی گئیں ،اڑتالیس گھنٹوں میں مطالبات تسلیم نہ ہوئےتو وفاقی اسپتالوں میں کام چھوڑ دیں گے۔

ہیلتھ کئیرورکرزکے اضافی الاؤنس منظورنظرافراد میں بانٹا گیا۔ الاؤنس میں بے ضابطگیوں اورتین ڈاکٹرزکوشوکازنوٹسزدینے پرینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

 مقرین نے خطاب میں مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں وفاقی اسپتالوں میں کام چھوڑنے کی دھمکی دی اور کہاکہ 48 گھنٹوں کا مطالبات کے بعد ایکشن نہ لیا گیا توکام چھوڑدیںگے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ منظور شدہ 897 افراد کی فہرست میں میرٹ کی خلاف ورزیاں کی گئیں اوربے ضابطگیوں پرآوازاُٹھانے والوں کوشوکازنوٹسزملنا آمریت ہے۔